وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 4736 دن ہوگئے، کوئٹہ میں آج بارش کی وجہ سے کیمپ کا آدھا حصہ پانی سے بھر گیا جہاں ماما قدیر بلوچ شدید مشکلات کے باوجود کیمپ میں بیٹھے رہیں۔
اظہارِ یکجہتی کرنے والوں میں پی ٹی ایم پشین کے کارکنان نور محمد اچکزئی، قطب خان کاکڑ سمیت دوسرے سیاسی اور سماجی کارکنان نے شرکت کی۔
اس موقع پر وی بی ایم پی کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے کہا کہ پاکستانی ریاست نے بلوچ سرزمین پہ ظلم کہ انتہا کردی ہے، دنیا کے قوانین اور جینیوا کنونشن کی سراسر خلاف ورزی ہو رہی ہے، ہم بارہا اپیل کرتے آ رہے ہیں کہ اقوام متحدہ کو مداخلت کرکے اس ریاستی دہشت گردی کو روکنا ہوگا –
انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان میں فوجی بربریت، سرچ آپریشن کے نام پر لوگوں کے گھر بار جلانا، لوگوں کو غیر قانونی حراست میں لے کر لاپتہ کرنا اور انکو ماورائے عدالت قتل کرنے کا سلسلہ زور سے جاری ہے۔