کوئٹہ سرینا چوک پہ دھرنے کی وجہ سے شہر کو اس وقت شدید ٹریفک جام کا سامنا ہے، دھرنے کے شرکاء الزام عائد کررہے ہیں کہ کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیمارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے ایک شخص کو زیر حراست قتل کرنے کے بعد لاش لواحقین کے حوالے کردیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عنایت اللہ غبیرزئی نامی شخص کو کل رات سی ٹی ڈی نے ان کے دو دوستوں سمیت پشتون آباد سے حراست میں لے کر لاپتہ کردیا تھا آج شام کو انکی لاش انکے گھر والوں کے حوالے کیا گیا۔
اس وقت علاقہ مکینوں کا لاش کے ساتھ سرینا چوک پہ دھرنا جاری ہے جس کے باعث ٹریفک کی آمد رفت معطل ہوکر رہ گئی ہے۔
دھرنے کے شرکاء کا کہنا ہے جب تک مجرموں کو سزا نہیں دی جائے گی ہمارا دھرنا جاری رہے گا۔
دوسری جانب عنایت اللہ کے ساتھ گرفتار ہونے والے دیگر دو افراد تاحال لاپتہ بھی ہیں۔