کوئٹہ: دستی بم حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

372

بلوچستان لبریشن فرنٹ نے کوئٹہ ،مشرقی بائی پاس میں قائم سیکورٹی فورسز کے چیک پوسٹ پر دستی بم حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ہمارے سرمچاروں نے سترہ اگست کی رات مقبوضہ بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس گوبر میدان، ر یلوے پٹری کے قریب پاکستانی سیکورٹی فورسز کے چیک پوسٹ پر دستی بم سے حملہ کیا ،حملے کے نتیجے میں دو اہلکار زخمی ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ پاکستانی فوج اور اس کے آلہ کاروں پر مزید شدت کے ساتھ حملے کرے گی ،عوام سے گزارش ہے کہ وہ فوجی تنصیبات، چوکی اور قافلوں وغیرہ سے دور رہیں۔

میجر گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ بلوچستان کی آزادی تک ہمارے حملے شدت کے ساتھ جاری رہیں گے۔