بلوچستان کے ساحلی علاقے گوادر کے رہائشی آرٹسٹ کو کراچی سے گذشتہ شب فورسز نے حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری سرگوات کلری میں کل رات سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں نے گھر پر چھاپہ مارکر ایک شخص کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔
لاپتہ ہونے والا شخص کی شناخت خدابخش ولد ڈاکٹر غفور سکنہ گوادر کے نام سے ہوئی ہے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق رات گئے نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر خدابخش کو نامعلوم مقام منتقل کردیا جس کے خاندان متعلق تھانے میں رابطہ بھی کیا گیا تاہم متعلقہ تھانہ ایف آئی آر درج نہیں کررہے ہیں۔
دوسری جانب تربت کے علاقے گوکدان سے آج صبح حراست بعد لاپتہ ہونے ایس ایس ٹی نزیر احمد ولد حوالدار فتح محمد بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے ہیں۔