کتاب آیت شیطانی کے منصف پر امریکہ میں حملہ

374

کتاب آیت شیطانی کے مصنف سلمان رشدی کو مغربی نیویارک شیتوقوا انسٹیٹیوٹ میں ہونے والی ایک تقریب کے دوران حملے کا نشانہ بنا کر زخمی کردیا گیاہے۔

سلمان رشدی کو حملہ آور نے چاقو کے ذریعے نشانہ بنایا ہے اور گردن میں چاقو لگنے سے زخمی ہوئے ہیں۔ انہیں بذریعہ ہیلی کاپٹر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

سلمان رشدی کی حالت کے بارے میں تاحال کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے جبکہ نیویارک پولیس نے تصدیق کی ہے کہ حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ 30 سال قبل آیت اللہ روح اللہ خمینی نے کتاب شیطانی آیات لکھنے پر انہیں قتل کرنے کا فتویٰ دیا تھا۔ سلمان رشدی کتاب ’’مڈ نائٹ چلڈرن‘‘ سے شہرت ملی تھی۔ صرف برطانیہ میں اس کتاب کی دس لاکھ سے زیادہ کاپیاں فروخت ہوئیں۔

لیکن اسکی چوتھی کتاب “Satanic verses” نے انہیں ایک نیوز رائٹر بنا دیا۔ اس کتاب کی اشاعت کے ایک سال بعد اسلامی جمہوریہ ایران کے اس وقت کے رہنما نے ان کے قتل کا فتویٰ جاری کیا اور وہ 9 سال تک خاموش رہنے پر مجبور ہوگئے تھے۔