پنجگور: گیسٹرو وبا، چار بچے جانبحق ، درجنوں متاثر

193

پنجگور میں گیسٹرو وبا پھیلنے سے چار بچے جانبحق جبکہ کئی افراد متاثر ہوئے ہیں۔ پنجگور اور گردنواح میں وبا تیزی سے پھیل رہی ہے۔ متاثرین عدم سہولیات کے باعث شدید پریشانی کے شکار ہیں وبا سے بچنے کے لئے اسپتالوں میں ادوایاتی کا فقدان پڑگیا ہے۔

گیسٹرو وبا کے باعث مریضوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے ہسپتالوں میں ادویات بھی کم پڑگئے، رینگرز ڈرپ بھی علاقے میں عدم دستیاب ہے دور دراز کے علاقوں میں بھی گیسٹرو پھیلنے کی اطلاعات ہیں-

مکینوں نے شکایت کی ہے کہ پنجگور میں مسلسل بارشوں اور محکمہ صحت کی جانب سے حفاظتی اقدامات نہ ہونے کی وجہ سے پنجگور میں گیسٹرو کی وبا پھیل رہا ہے اسپتالوں میں جگہ نہیں روزانہ سینکڑوں مریض ٹیچنگ ہسپتال اور دیگر نجی کلینکوں کا رخ کرتے ہیں تاہم ٹیچنگ اسپتال میں مریضوں کی کثرت سے رینگرز ڈرپس بھی ختم ہوگئے ہیں-

ادوایات کی عدم دستیابی کے باعث شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہورہا ہے۔ ٹیچنگ اسپتال پنجگور کے ڈاکٹروں کا کہنا ہے ادویات کے حوالے سے محکمہ نے بالائی افسران کو آگاہ کردیا ہے صورت حال گمبیر ہے جتنے وسائل ہمارے پاس موجود میں وہ ہم بروئے کار لارہے ہیں-

پنجگور اسپتال انتظامیہ نے کیسٹرو وبا سے چار بچوں کے اموات کی تصدیق کردی۔ انتظامیہ کے مطابق روزانہ ایک سو سے اوپر گیسٹرو سے متاثرہ بچوں کو اسپتال لایا جارہا ہے ہمارے پاس رینگرز اور اینٹی بائیوٹک ادویات موجود نہیں ہیں مریضوں کے لواحقین مارکیٹ سے یہ ادویات خریدنے پر مجبور ہیں-