بلوچستان لبریشن فرنٹ نے پنجگور میں گریڈ اسٹیشن میں قائم فرنٹیئر کور (ایف سی) کے چوکی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔
بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ گذشتہ رات ہمارے سرمچاروں نے پنجگور کے علاقے سندِ سر گریڈ اسٹیشن میں قائم فرنٹیئر کور (ایف سی) کی چوکی پر دو اے ون گولے فائر کئے۔ دونوں گولے چوکی کے اندر اپنے نشانے پر جاکر لگے جس سے ایف سی کے اہلکار زخمی ہوئے اور مالی نقصان اٹھانا پڑا۔
انہوں نے کہا کہ حملے کے بعد حواس باختہ فورسز نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ ہمارے سرمچار بہترین اربن گوریلہ جنگی حکمت عملی سے قابض فورسز پر حملہ آور ہوکر بحفاظت نکلے میں کامیاب رہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ قابض فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گی۔