پشین : ہیضے سے 2 بچیوں کی اموات، کہی ہسپتال میں داخل

525

بلوچستان میں شدید بارشوں اور سیلاب سے ہونے والی تباہی کے بعد ڈسٹرکٹ پشین میں بچےے بڑے ہیضے کی وبا کا شکار ہو رہےہیں۔

پشین میں ہیضے کی وبا پھوٹنے سے 2 بچیاں جاں بحق جبکہ درجنوں افراد متاثر ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق پشین کے علاقے کلیشیخالزئی میں گذشتہ روز محمد اسلم نامی شخص کی دو کمسن بچیاں ہیضے کی بیماری کے باعث جاں بحق ہوگئیں۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پشین ڈاکٹر غفار نے بچوں کی ہیضے سے ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔ جاں بحق ہونیوالی دونوں بچیاں سگیبہنیں ہیں اور عمریں 6 سے 9 سال بتاہی جارہی ہیں۔

ڈب خانزئی میں بھی ہیضے سے متاثر ہونے والے بچوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا لیکن ہسپتال میں ادویات کے فقدان کے باعثواپس گھر بھیج دیئے گئے۔

علاقہ مکینوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بی ایچ یو ڈب خانزئی اور بی ایچ یو ملکیار اور دیگر علاقوں کو فوری طور پر ہیضے سےبچاو کے ادویات فراہم کی جائے۔