تصویریں برستی بارش میں بھیگ رہی ہیں اور ہم بے بسی کے ساتھ دیکھ رہے ہیں مگر کچھ بھی نہیں کرسکتے ہیں۔ وہ کبھی سکوننہ دیکھیں جنہوں نے ہمیں بے بس و دربدر کیا۔
ان خیالات کا اظہار وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کی رہنماء سمی دین بلوچ نے کوئٹہ دھرنے کے مقام سے کیا جہاں موسلادھار بارشہورہی ہے جبکہ گذشتہ 28 دنوں سے لاپتہ افراد کے لواحقین دھرنا دیئے ہوئے ہیں۔
سمی دین نے سماجی رابطوں کی سائٹ پر لکھا کہ آج سے پہلے اس ریاست سے کبھی اپنی نفرت کا اظہار نہیں کیال یکن آج جھلسےہوئے روح، زخمی وجود کے ساتھ، تڑپتے دل اور لاچار نظروں و بے آواز زبان کے ساتھ کہتی ہوں کہ وہ سب تباہ و برباد ہوں، آرام چینو سکون کبھی نہ دیکھیں جنہوں نے ہمیں یوں تباہ و برباد کرکےسڑکوں پر بے بس و دربدر ہونے پرمجبور کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ جنہیں ہم آنکھ بھر کے نہیں دیکھ سکتے تھے انہی کی تصویریں برستی بارش میں بھیگ رہی ہیں اور ہم بے بسیکے ساتھ دیکھ رہے ہیں مگر کچھ بھی نہیں کرسکتے ہیں۔