نوشکی: نوجوان نے خودکشی کرلی

329

بلوچستان کے ضلع نوشکی میں ایک شخص نے خود کو گولی مارکر اپنے ہاتھوں سے اپنی زندگی خاتمہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز نوشکی کلی صاحبزادہ کے رہائشی بیس سالہ نوجوان نجیب ولد بلال رخشانی نامی نوجوان نے خود کو گولی مارکر اپنے ہاتھوں سے اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا ہے۔

تاہم خودکشی کے محرکات تاحال نہیں ہوسکے۔ بلوچستان میں اکثر خودکشی کے واقعات بے روزگاری سے تنگ آکر نوجوانوں کے رپورٹ ہوئے ہیں۔

بلوچستان میں خودکشی کے واقعات بہت زیادہ رونما ہوتے ہیں ان میں سے کم ہی میڈیا میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوتے ہیں۔

دوسری جانب بلوچستان میں سرکاری یا نیم سرکاری ادارہ وجود ہی نہیں رکھتا ہے جو خودکشیوں پہ گہری نظر رکھے ہوئے ہوں، دی بلوچستان پوسٹ کے جمع کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں برس ابتک بلوچستان میں خودکشی کے واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد تیس سے تجاوز کرچکی ہیں۔

رواں برس خودکشی کے زیادہ تر واقعات بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر اور ضلع کیچ میں رپورٹ ہوئے ہیں۔