معراج بلوچ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں – یو بی اے

1358

زامران کیمپ کے سیکنڈ کمانڈر کو کرایہ کے قاتلوں کے ذریعے شہید کیا گیا ۔ مزار بلوچ

یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مزار نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ زامران کیمپ کے سیکنڈ کمانڈر معراج رستم جان عرف حاکم بلوچمغربی بلوچستان میں اپنے رشتہ داروں سے ملنے گیا تھا جسے پاکستان کے کرایہ کے قاتلوں نے آج بلوچستان کے علاقے درگس میںگھات لگا کر شہید کیا۔

ترجمان نے کہا کہ حاکم بلوچ قومی آزادی کے تحریک سے 2013 سے منسلک تھے جو بعد میں 2018 سے یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے پلیٹفارم سے قابض دشمن کے خلاف برسرپیکار رہے۔ حاکم بلوچ قلات میں شور پارود کے محاذ پر بھی قومی خدمات سرانجام دیتے رہےجسے بعد میں تنظیم کی جانب سے مکران میں زامران کیمپ کے سیکنڈ کیمپ کمانڈر کے عہدے پہ تعینات کیا گیا۔ حاکم بلوچ نڈر اورجانفشانی سے کام کرنے والے ایک جہد کار تھے۔

ترجمان نے کہا کہ شہید حاکم جان کی شہادت کے حوالے سے چند عناصر منفی پروپگنڈہ کررہے ہیں جسکی ہم سختی سے تردیدکرتے ہیں پروپگنڈہ کرنے والے اور سازشی عناصر کو ایسے ہتھکنڈوں سے باز آنے کی تنبیہہ کرتے ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ شہید معراج رستم جان عرف حاکم بلوچ کو انکے قومی خدمات اور شہادت پہ خراج تحسین پیش کرتے ہیں اورتمام شہداء کے مشن کی تکمیل کیلئے بلوچستان کی ازادی تک مزاحمت جاری رکھنے کا اعادہ کرتے ہیں ۔