گذشتہ روز بلوچستان کے ضلع مستونگ میں فائرنگ سے زخمی ایک شخص جانبحق ہوگیا۔
جانبحق ہونے والے شخص کی شناخت ولسن مسیح کے نام سے ہوئی ہے جو سابق ایم پی اے شاہد ہینڈری مسیح کا بڑا بھائی ہے۔
مستونگ کے علاقے کرسچن کالونی میں گذشتہ رات نامعلوم مسلح افراد نے محلے میں موجود لوگوں پر اندھا دھند فائرنگ کی اور فرارہوگئے–
واقعہ کے بعد پولیس و انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر حملہ آورں کی تلاش شروع کردی–
زخمیوں کو فوری طور پر شہید نواب غوث بخش میموریل ہسپتال مستونگ لیجانے کے بعد کوئٹہ منتقل کیا گیا۔
واقعے کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔