سونم کپور ماں بن گئی

413

بولی وڈ اداکارہ سونم کپور کے ہاں 37 سال کی عمر میں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

سونم کپور اور ان کے شوہر نے 20 اگست کو اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں اپنے ہاں بچے کی پیدائش کی تصدیق کی۔

دونوں نے مشترکہ پوسٹ شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ ان کے ہاں 20 اگست کو بیٹے کی پیدائش ہوئی۔

تاہم دونوں نے پوسٹ میں یہ نہیں بتایا کہ ان کے ہاں بچے کی پیدائش کہاں ہوئی اور اب بچے اور ماں کی طبیعت کیسی ہے؟

تاہم ان کی جانب سے پوسٹ کیے جانے پر بولی وڈ شخصیات سمیت سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی کمنٹس کرتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی جب کہ مداحوں نے بھی ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا

دونوں نے رواں برس مارچ میں بتایا تھا کہ ان کے ہاں جلد بچے کی پیدائش متوقع ہے، جس پر شوبز شخصیات اور مداحوں نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔

سونم کپور اور آنند آہوجا نے چار سال قبل مئی 2018 میں شادی کی تھی، جس کے بعد اداکارہ شوہر کے ہمراہ کچھ عرصے کے لیے لندن منتقل ہوگئی تھیں۔

شادی کے بعد سونم کپور کو اسکرین پر کم ہی دیکھا گیا، تاہم انہیں شوبز تقریبات میں شوہر کے ہمراہ دیکھا گیا اور اب ان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش کے بعد بھی کچھ عرصے تک انہیں اسکرین پر نہیں دیکھا جا سکے گا۔