سبی میں قابض فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

560

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے گذشتہ روز سبی کے علاقے کرمو وڈھ میں قابض پاکستانی فوج کے ایک چیک پوسٹ پر راکٹوں اور دیگر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کرکے دشمن کو جانی و مالی نقصانات سے دوچار کیا۔

ترجمان کے مطابق حملے کے بعد قابض فوج نے مختلف اطراف میں اندھا دھند مارٹر گولے فائر کیئے، تاہم سرمچار منظم منصوبہ بندی سے بحفاظت اپنے محفوظ ٹھکانوں تک پہنچنے میں کامیاب رہے۔

انہوں نے کہا کہ اس حملے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے۔ مقصد کے حصول تک ہماری کاروائیاں جاری رہینگی۔