بلوچستان کے ضلع کیچ میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے ایک پوسٹ کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔
اطلاعات کے مطابق گذشتہ رات مسلح افراد نے فرنٹیئر کور کے پوسٹ پر حملہ کیا جہاں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، بعدازاں حملہ آور نامعلومسمت نکل گئے۔
فورسز کی جانب سے مارٹر گولے فائر کیے گئے۔ مقامی ذرائع نے بتایا کہ مارٹر گولے مختلف مقامات پر گرے ہیں تاہم کسی قسم کینقصان کی تاحال اطلاع نہیں ہے۔
خیال رہے اگست کے مہینے میں پاکستانی فورسز پر حملوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ان حملوں میں سے اکثریت کی ذمہ داریبلوچ مسلح تنظیموں نے قبول کی ہے۔
ٹی بی پی مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق گذشتہ پندرہ روز میں پاکستانی فورسز فرنٹیئر کور، پولیس و فوج پر کم از کم 35 حملوں کیذمہ داری مختلف بلوچ آزادی پسندوں نے قبول کی ہے۔