خضدار میں فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل ایف

673

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک بیان میں خضدار کے علاقے کھٹان میں سیکورٹی کیلئے تعینات پاکستان فورسز کی چوکی پر بم حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

گہرام بلوچ نے کہا کہ گذشتہ شب ہمارے سرمچاروں نے بلوچستان کے علاقے ضلع خضدار میں کھٹان مرحلہ نمبر سات میں قائم سیکورٹی فورسز کی چوکی دستی بم سے حملہ کیا۔

انہوں نے کہا کے سیکورٹی کیلئے قائم فوجی چوکی پر بم حملے کے نتیجے میں ایک اہلکار موقع پر ہلاک اور دو زخمی ہوئے۔

انہوں نے کہا سرمچار اربن گوریلہ تکنیک سے قابض فورسز پر حملہ آورہوکر بحفاظت نکلنے میں کامیاب رہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ قابض فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گی۔