خضدار: جھنڈے فروخت کرنے والی اسٹال پر دھماکہ

803

بلوچستان کے ضلع خضدار میں نامعلوم افراد نے پاکستانی جھنڈے فروخت کرنے والی اسٹال پر حملہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خضدار کے مرکزی آزادی چوکی کے مقام پر دستی بم حملے میں ایک شخص ہلاک جبکہ پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس کے مطابق دھماکہ پاکستانی جھنڈے فروخت کرنے والے اسٹال پر کیا گیا۔

اسپتال ذرائع کے مطابق اب تک پانچ افراد کو زخمی حالت میں اسپتال لایا گیا ہے جن میں سے دو کی حالت تشویشناک تھی جس میں ایک ہلاک ہوگیا۔

واقعہ کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی۔

گذشتہ رات نوشکی شہر میں ایک دھماکے کے نتیجے میں بھی تین افراد زخمی ہوئے تھے جن کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔