حب چوکی ضلع قرار، نوٹیفکیشن جاری

625

حکومت بلوچستان ریوینو ڈپارٹمنٹ نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے بلوچستان میں ایک اور ضلع کا اضافہ کردیا ہے، ضلع لسبیلہ سے حب چوکی کو جدا کرکے ایک نیا ضلع قائم کیا جائے گا جس کا مرکز حب شہر ہوگا-

نوٹیفکیشن کے مطابق نیا ضلع حب شہر، وندر، دریجی کے علاقائی حدود پر مشتمل ہوگا جبکہ گڈانی، حب شہر، وندر، دریجی نئے ضلع کے تحصیل کے طور پر شامل ہونگے۔ نوٹیفکیشن کا نفاذ یکم ستمبر سے ہوگا-

اس نوٹیفکیشن سے قبل حب، وندر تحصیل کے طور پر ضلع لسبیلہ کا حصہ تھی جبکہ، دریجی، گڈانی سب تحصیل کے طور پر لسبیلہ میں قائم تھیں-

واضع رہے اس نوٹیفکیشن کے ساتھ بلوچستان میں اضلاع کی تعداد 35 سے بھڑ کر 36 ہوگئی ہے-