بلوچستان: مختلف شہروں میں دفعہ 144 نافذ

710

محکمہ داخلہ بلوچستان نے مختلف علاقوں میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کرنے کا نوٹفکیشن جاری کردیا۔

محکمہ داخلہ بلوچستان نے خضدار، مستونگ اور سبی میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے ڈبل سواری، چہرہ ڈھانپنے، اور اسلحہ کی نمائش پر دفعہ 144 نافذ ہوگی۔

ڈبل سواری و دیگر پابندیاں ایک ہفتے تک رہینگی۔ محکمہ داخلہ کے مطابق دفعہ 144 کا نفاذ 14 اگست کی سیکورٹی کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے-

محکمہ داخلہ نے ضلع انتظامیہ کو سیکورٹی سخت کرنے اور نوٹیفکیشن پر سختی سے عمل درآمد کرنے کا حکم دیا ہے، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کیا جائے گا-