اسپلنجی و کولپور میں فوجی آپریشن جاری

799

بلوچستان کے ضلع مستونگ کے پہاڑی سلسلوں میں پاکستانی فوج کی جانب سے آج صبح فوجی آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔

ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا کہ مستونگ کے پہاڑی سلسلوں اسلپنجی اور کولپور، مرو و گردنواح میں فوجی آپریشن کی جارہی ہے۔ آپریشن میں گن شپ و دیگر ہیلی کاپٹر حصہ لے رہے ہیں جبکہ جاسوس طیاروں کو بھی فضاء میں دیکھا گیا ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق گن شپ ہیلی کاپٹر مختلف مقامات پر شیلنگ کررہے ہیں جبکہ ہیلی کاپٹروں سے فوجی اہلکارے اتارے گئے ہیں۔

حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے جبکہ جانی و مالی نقصانات کے حوالے سے بھی تاحال تفصیلات موصول نہیں ہوسکی ہے۔