گوادر: مسلح افراد کا ٹرکوں کے قافلے پر حملہ

552

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں نامعلوم مسلح افراد نے پورٹ سے سامان لے جانے والی ٹرکوں کے قافلے کو نشانہ بنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گوادر کے علاقے  سربندن کراس میں کوسٹل ہائی وے پر گوادر پورٹ سے سامان لے جانے والے ٹرالر گاڑیوں پرنامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق حملے میں گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا ہے جبکہ ڈرائیوروں کے زخمی ہونے کے اطلاع ہیں۔

انتظامیہ کا موقف اس حوالے سے تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ گوادر میں یہ دوسرا حملہ ہے اس سے قبل گوادر شہر میں فورسز کو بم حملے میں نشانہ بنایا گیا تھا جسکیذمہ داری بلوچستان لبریشن فرنٹ نے قبول کی تھی تاہم آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔