نوشکی میں دھماکہ، تین افراد زخمی

437

بلوچستان کے ضلع نوشکی میں ایک دھماکے کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔

نمائندہ ٹی بی پی کے مطابق نوشکی شہر میں انام بوستان روڈ پر گاڑی میں دھماکے کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے جنہیں ٹیچنگ ہسپتال منتقل کرکے طبعی امداد دی گئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق دھماکہ خیز مواد گاڑی میں نصب کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار معز جمالدینی سمیت قریب موجود تاجر ستیش کمار اور ایک شخص زخمی ہوگئے۔

دھماکے کے نتیجے میں گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔ دھماکے کے بعد پولیس و فرنٹیئر کور اہلکاروں نے مختلف جگہوں پر ناکہ بندی کردی ہے۔