ہمیں اتحاد کے لیے عملی اقدام اٹھانا چاہیے۔ استاد واحد کمبر بلوچ

849

بلوچ آزادی پسند رہنماء استاد واحد کمبر بلوچ نے اپنے بیان میں اتحاد کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں اتحاد کے بارے میںمحض بیان بازیوں سے نکل کر عملی قدم اٹھانا چاہیے۔ہم سب عرصہ دارز سے یہ کہتے آ رہے ہیں کہ ایک ہی نظریے اور مقصد سےجڑے افراد اور سیاسی جماعتوں کو متحد ہونا چاہیے اب وقت ہے کہ ہم اس پر طریقہ ہائے کار وضع کرکے قوم کے سامنے پیش کریںمحض بیانات سے اتحاد ہوتا نظر نہیں آتا۔

انہوں نے زور دیا کہ اتحاد بلوچ قوم کی ضرورت ہے اس پر عمل ہونا چاہیے لیکن اتحاد  سے پہلے سوال یہ بنتا ہے کہ اس اتحاد کےاغراض و مقاصد کیا ہیں اور کس بنیاد پر اتحاد ہونا چاہیے۔میری تمام قوم دوست جماعتوں سے درخواست ہے کہ وہ اس اہم سوال پراکھٹے ہوں اور اپنا لائحہ عمل طے کریں۔