کیچ و خاران: مسلح افراد کی فائرنگ، ایک ہلاک، ایک زخمی

292

بلوچستان کے ضلع خاران اور کیچ میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں ایک شخص اور ایک زخمی ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خاران کے علاقے شاپنگ روڈ نزد رضا ٹینٹ سروس کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا ہے۔

ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت محراب خان کبدانی کے نام سے ہوئی ہے۔

دوسری جانب ضلع کیچ کے علاقے ناصر آباد میں فائرنگ کے ایک واقعہ میں انعام حسین ولد غلام حسین نامی شخص زخمی ہوا ہے۔

دونوں واقعات کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔