کوئٹہ: طوفانی بارشیں، 7 افراد جاں بحق، نشیبی علاقے زیر آب

188

بلوچستان بھر میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، کوئٹہ سمیت مختلف علاقوں میں چھتیں گرنے اور دیواریں منہدم ہونے کے مختلفواقعات میں 3 خواتین سمیت 7 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، دارالحکومت کوئٹہ میںطوفانی بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے، نواحی علاقوں میں درجنوں کچے مکانات کو نقصان پہنچا۔

کوئٹہ کے علاقے سریاب میں چھت گرنے اور دیواریں منہدم ہونے کے مختلف واقعات میں 3 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق ہوئے،مشرقی بائی پاس کے علاقے میں ڈیم کے قریب دو پچیاں برساتی پانی میں بہہ گئیں، شہر کے مختلف علاقوں میں 20 افراد زخمیبھی ہوئے۔

کوئٹہ میں ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیموں کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ اور ایس ایس پی آپریشن نے بارش سے متاثرہ علاقے کلی، گوہر آباد، سریاب کا دورہ کیا اور امدادی کاموں کاجائزہ لیا۔

کلی گوہر آباد میں بارش سے 40 خاندان متاثر ہوئے، متاثرہ خاندانوں کو عارضی طور پر قریبی سکول میں منتقل کر دیا گیا۔

دریں اثناء بولان کے پہاڑی علاقوں میں موسلا دار بارشوں کے بعد سیلابی ریلہ مچھ کے علاقے گیشتری ندی میں سیلابی ریلہ پانچکانکنوں کو بہا کر لے گیا، مقامی افراد نے ایک شخص کو زخمی حالت میں بچالیاجبکہ مزید تین افراد لاپتہ ہے جن کی تلاش جاریہے۔

بہہ جانے والے کانکنون کا تعلق مری قبیلے سے بتایا گیا ہے۔ کانکن کوئلہ کان میں کام کرنے کے بعد گھر جارہے تھے۔ کولپور میں شدیدبارشوں کے بعد بولان مرکزی شاہراہ آمد رفت کیلئے بند کردی گئی ہے۔