پنجگور میں دیوار گرنے سے چار بچے جانبحق

140

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں بارش کے ںاعث کچے دیوار گرنے سے ملبے تلے تب کر چار بچے جانبحق  ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے سوردو حاجی غازی میں بارش کے باعث گھر کے کچے چاردیوار گرنے سے ملبے تلے تب کر  ایکہی خاندان کے چاربچے جانبحق ہوگئے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق بچے گھر کے چار دیواری کے سامنے کھیل رہے تھے کہ اچانک دیوار گر کر زمین بوس ہوگئی، دیوار گرنے سےملبے تلے دب کر پانچ سالہ  طلال، سات سالہ عدیدہ ولد مجاہد، دو سالہ نعمان، چار سالہ ولد شاہد موقع پر جانبحق ہوگئے۔

بچوں کی لاشوں کو ملبے سے نکال کر گھر منتقل کیا گیا۔ واقعہ کے بعد گھر میں کہرام مچ گیا، مقامی افراد نے بڑی تعداد میں جمعہوکر امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔

واضح رہے کہ پنجگور میں گذشتہ تین دنوں کی وقفے وقفے سے طوفانی بارش نے پنجگور اور اسکے گردوانوح میں تباہی مچادی ہے،سینکڑوں گھر اور دیواریں منہدم ہوچکی ہے۔ علاقائی افراد کا کہنا ہے کہ اب تک حکومت کی طرف سے کوئی امدای سرگرمی نظر نہیںآرہی ہے۔