پنجگور سے خضدار جانے والی مسافر بردار ویگن بیسمہ کے مقام پر حادثے کا شکار ہوگیا۔
حادثے کے نتیجے میں دس مسافر زخمی ہوئے ہیں جنہیں بیسمہ سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ چند ہی گھنٹوں میں یہ دوسرا بڑا روڈ حادثہ ہے اس سے قبل وندر کے علاقے آدم گھنڈ کے قریب مسافر برادر بس اور ویگن میں تصادم 6 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ 9 افراد شدید زخمی ہوگئے تھے۔
بلوچستان میں اس طرح کے جان لیوا سڑک حادثات عام ہیں۔ سڑکوں کی ناقص تعمیر اور ٹریفک قوانین کو نظر انداز کرنے کے ساتھ ہی خراب حالت والی گاڑیاں ایسے حادثات میں مرکزی کردار ادا کرتے ہیں۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق بلوچستان میں سالانہ سڑک حادثات کے نتیجے میں لقمہ اجل بننے والے افراد کی تعداد 8ہزار سےزائد ہے جبکہ 27 سے 30 ہزار افراد سڑک حادثات کے نتیجے میں زخمی ہو کر پوری زندگی کے لئے معذور بن جاتے ہیں