طاہر ہزارہ کی وفات پر بی این ایم کے رہنماؤں کی تعزیت

325

بلوچستان کے شہری اور ہزارہ قوم کے رہنماء ’ طاہر خان ہزارہ‘ آج صبح دل کا دروہ پڑنے سے وفات پا گئے۔ ان کی وفات پر بلوچ نیشنل موومنٹ کے رہنماؤں نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔بی این ایم کے چیئرمین ڈاکٹر نسیم بلوچ، جنرل سیکریٹری دلمراد بلوچ ، انفارمیشن سیکریٹری قاضی داد محمد ریحان سمیت دیگر رہنماؤں نے طاہر ہزارہ کی وفات پر تعزیتی پیغامات جاری کیے۔

بی این ایم کے ٹویٹر پر مرکزی اکاؤنٹ سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا طاہر خان ہزارہ بلوچستان کے اہم شخصیت تھے جنہوں نے ہمیشہ بلوچستان کے لوگوں کے حق میں آواز اٹھائی۔افسوس ہے کہ وہ بروقت علاج نہ ہونے کی وجہ سے وفات پاگئے ، ان کی موت پر ہمیں صدمہ پہنچا۔ آج ہم ایک مضبوط آواز سے محروم ہوئے ہیں۔بلوچ قوم اور بلوچستان انہیں ایک انسان دوست کے طور پر یاد رکھیں گے ۔

بی این ایم کے چیئرمین ڈاکٹرنسیم بلوچ نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہمیں طاہر خان ہزارہ کی وفات پر گہرا صدمہ پہنچا جوکہ بلوچستان کے لوگوں کے لیے ایک مضبوط آواز تھے۔

انھوں نے کہا دکھ کی اس گھڑی میں ہم ان کی قوم ، خاندان اور دوستوں کے ساتھ ہیں۔

بی این ایم کے جنرل سیکریٹری دلمراد بلوچ نے ان کے حوالے سے اپنے ٹویٹ میں لکھا طاہر ہزارہ محکوم اقوام کے ایک توانا آواز تھے۔انھوں نے اپنے لوگوں اور بلوچستان کے مظلوموں کی نسل کشی کے خلاف آواز اٹھائی۔

بی این ایم کے سیکریٹری اطلاعات و ثقافت قاضی داد محمد ریحان نے ان کے حوالے سے لکھا طاہر خان ہزارہ بلوچستان میں انسانی حقوق کے اہم رہنماء تھے۔آپ ہمیشہ بلوچ قوم کے ہم آواز رہے۔آپ کی جدوجہد بلوچ وطن کے رہنے والے ہر فرد کی خوشحالی اور فلاح کے لیے تھی۔آپ اپنے وطن بلوچستان کے سچے فرزند تھے۔آپ کی ناگہانی وفات پر ہمیں دلی صدمہ پہنچا، آپ ہماری یادوں میں زندہ رہیں گے۔