سوراب: خاتون سمیت دو افراد قتل

552

بلوچستان کے ضلع سوراب میں نامعلوم افراد نے رات گئے خاتون سمیت دو افراد کو قتل کرکے لاش ویرانے میں پھینک دی۔

تفصیلات کے مطابق سوراب کے علاقے گدر کلغلی میں خاتون سمیت دو افراد کو قتل کر دیا، قتل ہونے والوں کی شناخت حبیب اللہ اور مسمات (ص ) کے ناموں سے ہوئی ہے۔

لیویز کے مطابق گزشتہ شب دونوں کو قتل کرکے لاشیں ویرانے میں پھینک دی گئیں، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی لیویز فورس جائے وقوعہ پر موقع پر پہنچ گئے۔

لیویز نے لاشوں کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعدلاشیں ورثاءکے کے حوالے کر دی گئیں ۔