سوئی میں گیس پائپ لائن کو تباہ کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی آر جی

434

تمام تیل و گیس تلاش کرنے والی کمپنیوں کو تنبیہ کرتے ہیں کہ وہ قابض کے استحصالی پروجیکٹوں سے دور رہیں – دوستین بلوچ

بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی آر جی کے سرمچاروں نے گذشتہ شب ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی کے قریب کراچی جانے والی گیس پائپ لائن کو بارودی مواد نصب کرکے ریموٹ کنٹرول سے تباہ کردیا۔ جس کے نتیجے میں کراچی جانے والی گیس پائپ لائن کو بُری طرح نقصان پہنچا۔

انہوں نے کہا کہ ڈیرہ بگٹی ٹوبہ میں تیل اور گیس تلاش کرنے والی تمام کمپنیوں کو تنبیہ کرتے ہیں کہ وہ قابض کے تمام استحصالی پروجیکٹوں سے دستبردار ہوجائیں، بصورت دیگر اپنے نقصانات کا ذمہ دار خود ہونگے۔