خاران اور خضدار سے فورسز کے ہاتھوں دو افراد لاپتہ

621

‏بلوچستان کے ضلع خاران اور خضدار سے پاکستانی فورسز نے دو افراد کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والوں کی شناخت محمد اسلم ولد حاجی محمد ابراہیم مینگل سکنہ خاران اور اسداللہ ولد علی حسن سکنہ خضدار کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق محمد اسلم کو دو گاڑیوں پر مشتمل مسلح سی ٹی ڈی اہلکاروں نے گذشتہ شب اس وقت حراست میں لیا جب وہ اپنے دوست کے ہمراہ گھر جارہے تھے۔

دوسری جانب ضلع خضدار سے اطلاعات ہیں کہ خضدار کے علاقے سنی حسن آباد میں گذشتہ شب مسلح افراد نے ایک گھر پر دھاوا بول کر اسداللہ کو جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا ہے۔

خیال بلوچستان میں اسطرح لوگوں کو جبری گمشدیوں پہ بلوچ قوم پرست حلقے ریاستی فورسز اور ان کے حمایتی گروہوں پہ الزام عائد کرتے ہیں تاہم فورسز ان الزامات کو تردید کرتا آرہا ہے۔