حب چوکی: فورسز کے ہاتھوں نوجوان لاپتہ

409

بلوچستان کے صنعتی شہر حب چوکی سے پاکستان فورسز نے ایک شخص کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والے نوجوان کی شناخت فیصل ولد حاصل سکنہ پیرکس لعل محمد گوٹھ کے نام سے ہوئی ہے۔

خاندانی ذرائع نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ نوجوان کو دس دن قبل فورسز نے گھر پر چھاپہ مارکر حراست میں لیا۔

اہلخانہ انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ فیصل کی بازیابی کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔