بی ایل اے نے زیارت حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

842

بلوچ لبریشن آرمی نے آج زیارت میں پاکستان فوج کی گاڑی پر ہونے والے بم حملے کی ذمہ داری قبول کرلی، تنظیم کیجانب سے میڈیا کو مذکورہ حملے کی ویڈیو بھی بھیجی گئی ہے۔

حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے کہا کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے آج زیارت میں منگی ڈیم کے علاقے میں قابض پاکستانی فوج کی ایک گاڑی کو آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا۔

‎انہوں نے کہا کہ سرمچاروں نے دشمن فوج کو اس وقت نشانہ بنایا، جب وہ اپنے پوسٹ سے نکل کر مذکورہ علاقے میں گشت کیلئے جارہے تھے۔ دھماکے کی زد میں آنے سے گاڑی میں سوار قابض فوج کے تمام تین اہلکار ہوگئے جبکہ انکی گاڑی مکمل تباہ ہوگئی۔

‎انہوں نے کہا کہ اس حملے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے اور اس عزم کو دہراتی ہے کہ دشمن کے مکمل انخلاء تک یہ حملے جاری رہینگے۔

میڈیا میں جاری کیے گئے مذکورہ حملے کی دو منٹوں پر مشتمل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فورسز کے گاڑی کو بم حملے میں نشانہ بنایا جاتا جس میں گاڑی مکمل تباہ ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔