بولان میں دو فوجی اہلکار ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں ۔ بی ایل اے

521

بلوچ لبریشن آرمی نے بولان میں فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ اس حملے میں دو اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے بولان کے علاقے نودگہار میں ٹاکری کےمقام پر قابض پاکستانی فوج کے پوسٹ کو حملے میں نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے مختلف اطراف سے پوسٹ پر راکٹوں اور دیگر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں دشمن فوج کے دو اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

ترجمان نے کہا کہ حملے کے بعد دشمن اہلکاروں نے مختلف اطراف میں مارٹر گولے فائر کیئے، تاہم سرمچار منظم منصوبہ بندی کے تحت اپنے محفوظ پناہ گاہوں تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے۔

جیئند بلوچ نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ قابض فوج کے مکمل انخلاء تک ہماری جدوجہد جاری رہیگی۔