بلوچ عوام تمپ واقعہ میں ریاستی پروپیگنڈے میں نہ آئیں ۔ بی ایل ایف

563

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے پاکستانی فوج کے اس میڈیا پروپیگنڈے کی شدید الفاط میں مذمت کی  جسمیں انہوں نے گذشتہ شب ضلع کیچ کے علاقے تمپ میں آبادی پر مارٹر گولے فائر کرنے اور چار افراد کوشدیدزخمی کرنے کی جنگیجرائم کو چھپانے کیلئے تنظیم کا نام استعمال کیا تھا۔

میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ گذشتہ شب ضلع کیچ کے علاقے تمپ میں جب پاکستانی فوج نے حسب روایت اپنی جنگی جرائم  کے تحت سول آبادی پر مارٹر گولے فائر کئے تو اس سے چار معصوم لوگ زخمی ہوگئے تھے۔دشمن فورسز کی عمل کیخلاف جب لوگوں کا شدیدردعمل سامنے آیا تو حواس باختہ ہوکر انہوں نے سوشل میڈیا پربی ایل ایف کے نام پرایک پروپیگنڈہ مہم کا آغاز کیا جس میں انہوںنے بی ایل ایف کے لیٹرپیڈپر اس واقعہ کی ذمہ داری قبول کرکے لوگوں کو کنفیوژ کرنے اور تنظیم کو بدنام کرنے کی کوشش کی۔

ترجمان نے بلوچ عوام اور دشمن فوج کے حملے سے متاثرہ خاندان سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ وہ ریاست کی اس طرح کےپروپیگنڈے میں نہ آجائیں۔تنظیم کی جانب سے جو بھی کاررووائی ہوتی ہے اس کی ذمہ داری تنظیم کی آفیشل ٹیلی گرام چینل پرجاری کردیا جاتا ہے اور دیگر پلیٹ فارم پر تنظیم کی جانب سے شائع شدہ کسی بھی مواد کی ذمہ داربی ایل ایف نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی ایل ایف ایک انقلابی تنظیم ہے جو بلوچستان اور بلوچ عوام کی آزادی، جان و مال اور ساحل وسائل کی تحفظ کیجنگ لڑرہی ہے  اور وہ کسی بھی صورت معصوم و نہتے بلوچ عوام کونقصان پہنچا نے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔