بلوچوں کا اغواء مذاکرات کے تمام دروازے بند کرنا ہے – اختر مینگل

481

بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اخترجان مینگل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام میں کہاہے کہ عطاء اللہ شاہوانی اور عبید اللہ شاہوانی کو بلوچستان سے اغوا کیا گیا ہے ہمیشہ کی طرح پرانے وعدے اور یقین دہانیاں لیکن بلوچوں کو انصاف نہیں ملتا اغواکرکے قتل کردواو رپھینک دو۔

انہوں نے کہا کہ جب آپ مسئلہ حل نہیں کرنا چاہتے تو آپ مذاکرات کے تمام دروازے بند کر رہے ہیں۔

خیال رہے عطاء اللہ شاہوانی اور عبید اللہ شاہوانی کو گذشتہ دنوں مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ سے دیگر دو افراد کے ہمراہ فورسز نے حراست میں لیکر لاپتہ کردیا تھا تاہم دو روز بعد انہیں رہا کردیا گیا۔

مذکورہ افراد کو لاپتہ کرنے کا واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا جب پاکستان فوج کیجانب سے جبری لاپتہ گیارہ افراد کو زیارت میں جعلے مقابلے میں مارنے کیخلاف مختلف سیاسی و سماجی تنظیمیں اور لاپتہ افراد کے لواحقین کوئٹہ میں احتجاجی دھرنا دیئے ہوئے ہیں۔

بلوچستان نیشنل پارٹی نے مذکورہ واقعے پر جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ دوسری جانب حکومت بلوچستان کیجانب سے تاحال دھرنا مظاہرین سے کسی قسم کی مذاکرات نہیں ہوسکی ہے۔