برطانوی پارلیمنٹ : بلوچستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کیا جائے گا

710

برطانوی پارلیمنٹ کی ایوان بالا میں بروز منگل 12 جولائی 2022 کو شام 6 بجے بیرونس نیٹلی بینیٹ کی میزبانی میں بلوچستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کیا جائے گا۔

بلوچ لائیوز میٹر کے عنوان سے یہ تقریب پارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی روم نمبر ایک میں منعقد ہوگا۔

حالیہ مہینوں میں بلوچستان میں جبری گمشدگیوں اور ماورائے عدالت قتل کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے، اس پس منظر میں ممتاز دانشور، انسانی حقوق کے کارکنان اور سیاسی شخصیات بلوچستان میں پاکستانی سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور مظالم کے مختلف پہلوؤں پر بات کریں گے۔

بلوچ ہیومن رائٹس کونسل (بی ایچ آر سی) کی جانب سے بلوچستان میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر مشتمل ایک ڈاکومنٹری بھی دکھائی جائیگی-

نمایاں مقررین میں بلوچ ہیومن رائٹس کونسل کے ڈاکٹر نصیر دشتی، سوآس یونیورسٹی آف لندن کے ڈاکٹر برزین واگھمر، ورلڈ سندھی کانگریس کے ڈاکٹر لکھومل لوہانہ اور پیٹر ٹیچل فاؤنڈیشن کے پیٹر ٹیچل شامل ہیں۔