بلوچستان کے ضلع کیچ میں دو مختلف حملوں میں پاکستانی فورسز کے دو اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق منگل کے روز عبدوئی اور زامران کے علاقوں میں پاکستانی فورسز پر دو الگ حملوں میں دو اہلکار ہلاک اور ایکزخمی ہوا ۔
تفصلات کے مطابق تحصیل تمپ کے علاقہ عبدوئی زامری میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پاکستانی فورس کا اہلکار سپاہیوحید گولی لگنے سے ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرے واقعہ میں تحصیل بلیدہ زامران کے علاقہ میں گولڈ سمڈ لائن پر باڑ لگانے والوں کےسیکورٹی پر مامور فورسز کے اہلکاروں پر فائرنگ کے نتیجے میں سپاہی محمد عثمان ولد لیاقت علی سکنہ نوشہروزفیروز سندھ ہلاکہوگیا جبکہ کیپٹن علی زین گولی لگنے سے زخمی ہوئے۔
ذرائع کے مطابق زخمی اور لاشوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ایف سی ہیڈکوارٹر تربت منتقل کردیا گیا۔
واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیراؤ میں لے کر سرچ آپریشن کا آغاز کردیا ہے اور فوجی ہیلی کاپٹروںسے فضائی نگرانی بھی جاری ہے ۔
یاد رہے کہ مذکورہ علاقوں میں اس سے پہلے پاکستانی فورسز پر حملے ہوئے ہیں جنکی ذمہ داری بلوچستان میں سرگرم آزادی پسندتنظیمیں قبول کرتے آرہے ہیں،تاہم آج ہونے والے حملوں کی ذمہ داری ابتک کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔