کیچ میں فورسز کیمپ پر راکٹ حملہ

613

مسلح افراد نے فرنٹیئر کور کے کیمپ کو راکٹوں سے نشانہ بنایا

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے کیچ میں فورسز کے کیمپ پر راکٹوں سے حملہ کیا گیا ۔

ذرائع کے مطابق رات کے تقریباً آٹھ بجے کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے ڈنڈار آرمی کیمپ پر راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا ہے۔

مقامی زرائع کے مطابق حملے میں فورسز کو جانی و مالی نقصانات اٹھانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں تاہم سرکاری حکام نے اب تک حملے کی تصدیق و تردید نہیں کی ہے
۔
یاد رہے مذکورہ علاقے میں اکثر اوقات بلوچ مسلح تنظیموں کے جانب سے سیکیورٹی فورسز پر حملوں کے اطلاعات موصول ہوتے رہے ہیں تاہم آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تںطیم کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے-