کوئٹہ :ٹریفک حادثہ، ایک شخص جانبحق، چار زخمی

423

بلوچستان کے ضلع چمن میں کو ئٹہ چمن شاہرا ہ پر سڑک حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 4افراد زخمی ہو گئے ہیں-

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ چمن شاہراہ پر شیلاباغ کے قریب کار حادثے میں ایک شخص جان کی بازی ہارگیا ہے جبکہ چار افراد زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں میں تین صحافی بھی شامل ہیں-

کوئٹہ چمن شاہراہ پر حادثے میں زخمی ہونے والے صحافیوں کی شناخت مقصود خالد، طارق گشگوری، جعفر ترین کے نام سے ہوئی ہے-

انتظامیہ کے مطابق حادثے میں جانبحق شخص کی شناخت شیر علی کے نام سے ہوئی ہے جس کی لاش ضابطے کی کا رروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے-

حادثے میں زخمیوں کو ٹرما سینٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے-جہاں زخمیوں کو مزید طبی امداد فراہم کی جارہی ہے-