کوئٹہ: فورسز کے ہاتھوں چھ افراد لاپتہ

1042

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ سے پاکستانی فورسز نے چار افراد کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والے افراد کو مختلف اوقات میں کوئٹہ کے علاقے موسی کالونی سے حراست میں لیا گیا جنکی شناخت شہزاد ولد خدابخش سکنہ‌ قلات، عتیق الرحمان ولد بیبرس خان ساسولی سکنہ لجے، احمد ولد بادر خان پندرانی سکنہ نال، ڈاکٹر مختیار احمد ولد عبدالحی باجوہی سکنہ خضدار ، طاہر ولد عبدالسلام سکنہ نیمرغ اور علی حسن ولد سردار ‌انور ساسولی کے ناموں سے ہوئی ہے۔

لاپتہ ہونے والوں میں شہزاد، عتیق الرحمان اور احمد کو فورسز نے چار جون کو جبکہ ڈاکٹر مختیار احمد، طاہر اور ‌علی حسن کو گیارہ جون کو کوئٹہ کے علاقے موسیٰ کالونی سے حراست میں لیا گیا ہے جو تاحال لاپتہ ہیں۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے واقعات ایک بار پھر شدت اختیار کرچکے ہیں رواں ہفتہ بلوچستان و کراچی سے بیس افراد سے زیادہ افراد لاپتہ ہوئے ہیں جن میں صرف تین افراد بازیاب ہوکر واپس گھر پہنچ گئے ہیں۔