کابل حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی

369

گذشتہ روز افغانستان کے دارالحکومت کابل میں سکھوں کے گوردوارے پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کر لی ہے۔ داعش نے اس حملے کو بھارت میں بی جے پی کے رہنماوں کی طرف سے توہین رسالت کے دو الگ الگ حالیہ واقعات کا رد عمل قرار دیا ہے۔

داعش کی طرف سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس نے ”ہفتے کے روز کابل میں ہندووں ، سکھوں اور مرتدین کو نشانہ بنانے کے لیے یہ حملہ کیا گیا ۔ اس مقصد کے لیے داعش نے صبح سویرے گوردوارے کو نشانہ بنانے کی پلاننگ کی ۔ اس کا ایک جنگجو گوردوارے کے محافظ کو ہلاک کرنے کے بعد گوردوارے کے اندر تک چلا گیا تھا۔ ” اندر داخل ہونے کے بعد داعش جنگجو نے موجود لوگوں کو ہینڈ گرینڈ اور مشین گن کے ساتھ نشانہ بنایا۔ اس دوران کم از کم دو افراد کو موقع پر مار دیا جبکہ دیگر زخمی ہو گئے۔”

دوسری جانب افغان وزارت داخلہ کے ترجمان عبد النافع کے مطابق حملہ آور نے کم از کم ایک ہینڈ گرینیڈ پھینکا جس سے آگ بھڑک اٹھی۔

واضح رہے کہ پچھلے سال پندرہ اگست سے جب سے طالبان نے افغانستان کا کنٹرول سنبھالا ہے تب سے اب تک اس نوعیت کے کئی واقعات ہو چکے ہیں۔ جنکی ذمہ داریاں ذمہ داریاں داعش قبول کرتی آرہی ہے