والد کو سندھ پولیس کی معاونت سے لاپتہ کیا گیا – سعیدہ حمید

436

لاپتہ عبدالحمید زہری کی بیٹی سعیدہ حمید نے سندھ حکومت سے لاپتہ افراد پر انکوائری کمیٹی قائم کرنے کا مطالبہ کیا ہے-

سعیدہ حمید نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری‬⁩ لاپتہ افراد کے لواحقین پر سندھ پولیس کی تشدد کے خلاف انکوائری کمیٹی کے علاوہ سندھ سے بلوچوں کی جبری گمشدگیوں پر بھی ایک کمیٹی قائم کریں-

سعیدہ حمید نے کہا کہ میرے والد عبدالحمید زہری کو کراچی سے سندھ پولیس کی معاونت سے جبری لاپتہ کیا گیا-

لاپتہ عبدالحمید کے بیٹی نے کہا کہ والد کی جبری گمشدگی کے باعث ہماری پڑھائی متاثر ہوچکی ہے جب لاپتہ افراد کے لواحقین احتجاج کرتے ہیں تب پولیس رکاوٹ بنتی ہے-

یاد رہے زہری خضدار کے رہائشی عبدالحمید زہری گزشتہ سال 10 اپریل کو کراچی سے جبری گمشدگی کا شکار ہوئے تھیں- عبدالحمید کے لواحقین کے مطابق انہیں خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے سندھ پولیس کے ہمراہ گلستان جوہر کراچی میں واقعہ انکے گھر سے شناخت کے بعد گرفتار کرکے اپنے ہمراہ لے گئے تھے-

عبدالحمید کی بیٹی سعیدہ حمید گزشتہ ایک سال سے اپنے والد کی بازیابی کے لئے احتجاج ریکارڈ کرا رہی ہے- سعیدہ حمید نے سندھ حکومت اور انسانی حقوق کے اداروں سے والد کی بازیابی میں کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے-