نوشکی میں دوسرے روز فوجی آپریشن جاری

854

بلوچستان کے ضلع نوشکی میں دوسرے روز بھی پاکستان فوج کی جانب سے آپریشن جاری ہے۔

فوجی آپریشن کا آغاز گذشتہ روز ہوا جس میں گن شپ و دیگر ہیلی کاپٹروں سمیت جاسوسی طیارے بھی حصہ لے رہے ہیں۔ نوشکیکے پہاڑی سلسلے سمیت قلات کے علاقے بھی آپریشن کی زد میں ہیں۔

علاقائی ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا کہ نوشکی کے علاقے ہژدہ خول، محمدی، منجرو، دوسئے آپریشن کی زد میں ہیں، گذشتہ روز گنشپ ہیلی کاپٹروں کو مختلف مقامات پر شیلنگ کرتے ہوئے دیکھا گیا جبکہ علاقے میں دھماکوں کی آواز بھی سنی گئے ہیں۔

نوشکی شہر میں بھی گذشتہ روز سے فوجی ہیلی کاپٹروں کی آمد جاری ہیں جبکہ نوشکی شہر سے متصل علاقوں میں ہیلی کاپٹروںکی گشت سے لوگوں کی حیرانگی میں اضافہ ہوا ہے۔

حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے۔ ماضی میں بھی نوشکی، قلات اور خاران کے علاقے فوجی آپریشنوں کیزد میں رہے ہیں۔