مند میں باڑ لگانے والے پاکستانی فوج پر اسنائپر حملے میں ایک اہلکار ہلاک کیا ہے۔ بی ایل ایف

392

بلوچستان لبریشن فرنٹ نے ایرانی بارڈر سے منسلک ضلع کیچ کے علاقے مند میں پاکستانی فورسز پر حملہ اور ایک اہلکار کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

بی ایل ایف کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے کہاکہ گذشتہ روز پیر کوشام سات بجے تنظیم کے متحرک ساتھی سرمچاروں نے ایرانی باردڑسے منسلک بلوچستان کے ضلع کیچ کے تحصیل مند کے علاقے نیلگ کوہ کے مقام پر بارڈر پرباڑ لگانے والے پاکستانی فورسز پر اسنائپر سے حملہ کیا۔

حملے کے نتیجے میں ایک اہلکار موقع پر ہلاک ہوگیا۔

گہرام بلوچ نے کہا کہ ہم اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں اور بلوچستان کی آزادی تک قابض پاکستانی فوج پر بلوچستان سمیت پاکستان بھر میں حملے جاری رہیں گے۔