قلعہ سیف اللہ: وین کو حادثہ، 12 افراد جاں بحق

410

بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں کوئٹہ، ژوب مرکزی شاہراہ پر ایک خوفناک حادثے میں 12 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

اخترزئی ادوالہ کے مقام پر مسافر وین کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 15 سے زائد ہلاکتوںکا بھی خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

ریسکیو اہلکاروں کے مطابق وین میں اب بھی افراد بری طرح سے پھنسے ہوئے ہیں جبکہ امدادی سرگرمیوں کے لئے لیویز کا عملے کوبھی طلب کرلیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر 10 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ہے تاہم مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ دوسری جانب انتظامیہنے حادثے کے بعد قلعہ سیف اللہ کے اسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کردی ہے۔