قلات: بارودی سرنگ دھماکے میں دو بچے شدید زخمی

419

بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے جوہان میں نصب باردودی سرنگ کی دھماکے میں دو بچے زخمی ہوگئے۔ ایک شدید زخمی کو مستونگ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے-

قلات انتظامیہ نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جوہان کے علاقے پھرانی میں پہاڑی پر نصب بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے باعث دو خانہ بدوش بچے زخمی ہوگئے۔

یاد رہے آج ہی بلوچستان کے علاقے کچھی میں بارودی سرنگ دھماکے میں موٹرسائیکل سوار دو افراد زخمی ہوئے تھے۔ کچھی میں زخمیوں کو مقامی انتظامیہ میں جائے وقوعہ پر پہنچ کر اسپتال منتقل کردیا تھا- تاہم دھماکہ میں دونوں افراد معمولی زخمی ہوئے ہیں-

قلات دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او لیویز جوہان سیف اللہ لہڑی موقع پر پہنچ گئے۔ایک شدید زخمی بچے حضرت اللہ ولد سید محمد قوم سرپرہ سکنہ جوہان کو نواب غوث بخش ہسپتال مستونگ منتقل کردیا گیا مزید تفتیش مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔