خضدار: دستی بم حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں- بی این اے

548

بلوچ نیشنلسٹ آرمی کے ترجمان مرید بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے گذشتہ شب گیارہ بجے خضدار میں چمروک ہوٹل کے سامنے قابض فورسز کے ایک گاڑی پر دستی بم سے حملہ کیا۔ اس حملے کے نتیجے میں فورسز کے 1 اہلکار ہلاک جبکہ 1 زخمی ہوگیا اور سرمچار بہ حفاظت نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ ہم بلوچ عوام سے ایک بار پھر اپیل کرتے ہیں کہ وہ قابض کے تنصیبات اور فورسز اہلکاروں سے دور رہیں کیونکہ وہ ہر وقت ہمارے نشانے پر ہیں۔

مرید بلوچ نے کہا کہ ہماری مسلح کاروائیاں آزاد بلوچستان کے قیام تک جاری رہیں گے۔