بولان: پاکستان فوج پر بم حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں ۔ بی ایل اے

767

بلوچ لبریشن آرمی نے آج صبح بولان میں فورسز پر ہونے والے بم حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا میں جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے آج بولان کے علاقے پیراسماعیل میں منصور ٹاپ کے مقام پر قابض پاکستانی فوج کے اہلکاروں کو آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں قابض فوج کے بم ڈسپوزل اسکواڈ کا ایک اہلکار موقع پر ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے۔

جئیند بلوچ نے کہا کہ حملے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے اور قابض فوج کے انخلاء تک ہماری جدوجہد جاری رہیگی۔