بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے بیان میں گزشتہ رات پاکستانی فورسز پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے-
بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے گذشتہ رات بلیدہ کے علاقے گِلی میں قابض پاکستانی فوج کے مرکزی کیمپ کے حفاظتی چوکیوں پر موجود اہلکاروں کو گرنیڈ لانچر سے متعدد گولے داغ کر نشانہ بنایا۔
ترجمان کے مطابق حملے کے بعد قابض فوج نے بوکھلاہٹ میں مختلف اطراف میں اندھا دھند متعدد مارٹر گولے برسائے جو سول آبادیوں کے قریب گرے، تاہم سرمچار آسانی سے بحفاظت اپنے ٹھکانوں تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے۔
جیئند بلوچ نے مزید کہا کہ حملے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے۔ بلوچ سر زمین سے قابض فوج کے مکمل انخلاء تک ہمارے حملے جاری رہینگے۔